لاہور: ملزمان کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے رہنما کا پوتا جاں بحق

لاہور: ملزمان کی فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے رہنما کا پوتا جاں بحق

 ایک نیوز: لاہور فیکٹری ایریا کے علاقے میں ریکارڈ یافتہ ملزمان کی سر عام اندھا دھند فائرنگ سے پیپلز پارٹی کے رہنما اور کشمیر برادری کے صدر غلام عباس میر کے زخمی ہونےوالے  2 پوتوں میں سے 6 سالہ مہدی جاں بحق ھو گئے ہیں۔

 رپورٹ کے مطابق لاہور فیکٹری ایریا کے علاقے میں  حمزہ خالد اور اسکے ساتھیوں کی فائرنگ سے 3 بچے زخمی ھوئے تھے۔ زخمیوں میں پیپلزپارٹی کے راہنما غلام عباس میر کے دو پوتے مہدی عباس،حیدر عباس اور ایک بچہ بابل مسیح زخمی ھوئے تھے۔ زخمیوں کو  طبی امداد کے لیے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں  6 سالہ مہدی عباس جاں بحق ھو گیا ہے۔

پولیس کا کہناہے کہ مرکزی ملزم حمزہ خالد اور اسکے 6 ساتھیوں کی گرفتاری کے لئیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سہیل سکھیرا کا کہناہے کہ  تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-08/news-1678259327-5667.mp4