وویمنز لیگ نمائشی میچ،ایمازونز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

Mar 08, 2023 | 14:00 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پی ایس ایل کے موقع پر کھیلے گئے پہلے ویمنز لیگ نمائشی میچ میں سپر ویمن نے ایمازونز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

رپورٹ کے مطابق نمائشی میچ میں ایمازونز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ ایمازونز نے عالیہ ریاض کی شاندار بیٹنگ کی بدولت 9 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔ندا ڈار نے 3 اور طوبیٰ حسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔133رنزکا ہدف سپرویمن نے 16ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا۔ سپرویمن کی جانب سے لورا ولوارڈ نے 53 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی، منیبہ علی 33 اور چماری اتھاپتھو نے 23 رنز بنائے۔نداڈار 23 رنزبناکرناقابل شکست رہیں اور انہیں شاندار بیٹنگ و بولنگ پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 نمائشی میچز کھیلے جائیں گے، دوسرا میچ 10 اور تیسرا میچ 11 مارچ کو راولپنڈی میں کھیلا جائےگا۔

نمائشی میچز کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ  کی جانب سے  18۔ 18کھلاڑیوں پر مشتمل دو ٹیمیں تشکیل دے گئی ہیں۔ پی ایس ایل ایٹ کے دوران ویمنز کرکٹ لیگ کے تین نمائشی میچز کھیلے جائیں گے۔بسمہ معروف اور ندا ڈار کی زیر قیادت میں بنائی جانے والی دو ٹیموں میں سات ممالک کے دس غیر ملکی کھلاڑی بھی ایکشن میں دکھائی دیں گی
ویمنز کرکٹ لیگ کا پہلا میچ آج بدھ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جبکہ دوسرا میچ 10 جبکہ تیسرا میچ 11 مارچ کو کھیلا جائیگا۔

نمائشی میچز کیلئے ہر ٹیم میں زیادہ سے زیادہ 4 یا کم سے کم 3 غیر ملکی کھلاڑی پلیئنگ الیون میں شامل ہوں گی۔ آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، آئرلینڈ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی پلیئرز پاکستان آئیں گی، ہر ٹیم کیلئے ایک ایمرجنگ یا انڈر 19 ٹیم کی کھلاڑی کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنا ضروری ہوگا۔ پاکستان آنے والی غیر ملکی کھلاڑیوں میں آسٹریلیا کی ٹیس فلنٹوف، انگلینڈ کی مایا بوچر، ٹیمی بیمانٹ، ڈانی ویاٹ اور لارین ون فیلڈ ہل ،جنوبی افریقا کی لاؤرا وولوارڈٹ اور آئرلینڈ کی لاؤرا ڈیلینی شامل ہیں۔

مزیدخبریں