ایک نیوز: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑچکی ہے،دو نہیں ایک انتخاب ہوگااس کافیصلہ بھی جلد ہوگا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ آصف زرداری کہتے ہیں ڈیفالٹ ہونامعمول کی بات ہے کیونکہ ان کی دولت پاپڑ والے دہی بھلے والے کے ذریعے باہرمنتقل ہوچکی ہے،بلورانی امریکہ میں بلو کے گھرویمن ڈے منا رہی ہے۔
ان کاکہناتھا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے نہیں ہو پارہے،حکومت غریب کے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے مفادات حل کررہی ہے ،پاکستان کو غریب کےلئے ڈیتھ زون بنادیاہے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ اس حکومت کامسئلہ بےروزگاری مہنگائی اور معاشی تباہی نہیں صرف عمران خان کی گرفتاری ہے جومہنگی پڑےگی اوربڑی غلطی ثابت ہوگی۔الیکشن کے معاملے پرسپریم کورٹ کے فیصلوں کوبھی اگرحکومت نہیں مانتی توپھر قوم کدھر جائے،حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑچکی ہے،دو نہیں ایک انتخاب ہوگااس کافیصلہ بھی جلد ہوگا۔
اس حکومت کامسئلہ بےروزگاری مہنگائی اور
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 8, 2023
معاشی تباہی نہیں صرف عمران خان کی گرفتاری ہےجومہنگی پڑےگی اوربڑی غلطی ثابت ہوگی۔الیکشن کےمعاملے پرسپریم کورٹ کےفیصلوں کوبھی اگرحکومت نہیں مانتی توپھر قوم کدھرجائے۔حکومتی اتحاد میں پھوٹ پڑچکی ہے۔دو نہیں ایک انتخاب ہوگااس کافیصلہ بھی جلد ہوگا