یورپ میں فضائی آپریشن کی بحالی ، پی آئی اے آن لائن آڈٹ کا پہلا مرحلہ مکمل

Mar 08, 2023 | 11:20 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ایاسا)نےقومی ائیرلائن پی آئی اے کے آن لائن آڈٹ کا پہلامرحلہ مکمل کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی  نے آن لائن آڈٹ کے پہلے مرحلے میں پاکستان ائیر لائن سے تیکنیکی نوعیت کے سوالات اور معاملات زیربحث رہے۔ایاسا کی ٹیم کو قومی ائیر لائن کی فلائٹ سیفٹی، انجینئرنگ اور فلائٹ آپریشنزکی مجموعی صورتحال کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔اگلے مرحلے میں ایاسا کی ٹیم پاکستان آکر پی آئی اے کا آن سائٹ آڈٹ کرے گی جو پی آئی اے پر یورپی ملکوں کے فلائٹ آپریشن کی راہ میں حائل پیچیدگیوں کے لیےمعاون ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی پروازوں کی یورپ میں بحالی کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی تھی جس پر  یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی  کی جانب سے پی آئی اے کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا تھا اور ایاسا نے7 مارچ 2023 سے آن لائن ریموٹ آڈٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پی آئی اے نے آن لائن آڈٹ سے متعلق اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، کامیاب آڈٹ کے بعد یورپ آپریشن کی راہیں ہموار ہو جائیں گی۔

مزیدخبریں