ایک نیوز: وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب میں گندم امدادی قیمت 3900 روپے کی منظوری دیدی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں گندم کی نئی پیداوار کیلئے کم سے کم قیمت خرید کے تعین کے بارے میں ابہام اور رسہ کشی ختم ہو گئی ہے، وزیر اعظم نے نگران صوبائی کابینہ کی تجویز کردہ قیمت3900 روپے فی من کی حتمی منظوری دے دی ہے جس کے ساتھ ہی امدادی قیمت 3800 روپے یا4 ہزار روپے مقرر کرنے کی متضاد آراء دم توڑ گئی ہیں۔
علاوہ ازیں پنجاب کے غریب خاندانوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ایک ماہ کیلئے درکار آٹا کی قیمت کے برابر کیش سبسڈی دی جائے گی اس مقصد کیلئے کیش سبسڈی کی رقم کا تعین آئندہ چند روز میں کر لیا جائے گا۔