ایک نیوز: بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جسپریت بھمرا مزید 6 ماہ کے لیے کرکٹ سے باہر ہوگئےہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بھمراکا نیوزی لینڈ میں کمر کا آپریشن ہوا ہے جس کے بعد بھمرا کو صحت یاب ہونے کیلئےکم از کم 6 ماہ درکار ہیں۔کمر کے آپریشن کے باعث جسپریت بھمرا مارچ میں شروع ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ میں بھی نہیں کھیل پائیں گے۔جسپریت بھمرا سرجری کے بعد بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ باؤلر کی ہیلتھ اپ ڈیٹ جاری کرے گا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ جسپریت بھمرا کا اگست میں نیٹس میں آنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹر جسپریت بھمرا گزشتہ سال ستمبر سے کمر میں تکلیف کے باعث کرکٹ سے باہر ہیں۔