ہولی منانے پر ہندوطلباء پرتشدد، گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا نوٹس

Mar 08, 2023 | 10:33 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے جامعہ کراچی میں ہولی منانے پر ہندوطالب علموں پرتشدد کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کامران ٹیسوری نے آئی جی سندھ کو واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کردی ہے اور اسکے ساتھ ہی شیخ الجامعہ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔

کامران ٹسوری کا کہنا ہے کہ مذہب کی بنیاد پر ہراساں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسلام دیگر مذاہب کے احترام کا بھی درس دیتا ہے اس طرح کی حرکتوں میں ملوث افراد ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہندو برادری کے تہوار ہولی کے موقع پرجامعہ کراچی میں تہوار منانے والے ہندو طلباء کو مبینہ طور پرطلبہ تنظیم نے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ جامعہ  ہولی منانےپر لڑائی کا واقعہ  پیش آیا جہاں تقریباً30 کے قریب ہندو طلبا ہولی کا تہوار منانے کیلئے جمع ہوئےتھے۔ اسلامی جمعیت طلباکے کارکنوں نے انہیں تقریبات منانے سے روک دیا جس پر طلبا میں جھگڑا ہو گیا جس کے نتیجے میں 15 ہندو طلبا زخمی ہو گئے ۔

مزیدخبریں