ہیرا پھیری 3 میں سنجے دت کی انٹری

ہیرا پھیری 3 میں سنجے دت کی انٹری

ایک نیوز: بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنجے دت نے بھی مشہورزمانہ مزاحیہ فلم سیریز ’ ہیرا پھیری 3‘ کا حصہ بننے کی تصدیق کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اداکار سنجے دت نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا ہے کہ وہ اکشے کمار، پریش راول اور سنیل شیٹی کے ساتھ ہیرا پھیری 3 میں کام کریں گے۔

’ہیرا پھیری‘ سیریز کے تیسرے حصے کی شوٹنگ کا آغاز حال ہی میں کیا گیا ہے اور شائقین فلم کو اس کا شدت سے انتظار ہے۔بھارتی میڈیا  کا بھی یہ کہنا ہے  کہ سنجے دت ہیرا پھیری 3 میں ایک گینگسٹر کا کردار نبھائیں گے اور اداکار نے اس کی تصدیق بھی کردی ہے۔

واضح رہے کہ ہیرا پھیری 3 کی عکسبندی کا آغاز 21 فروری کو ممبئی میں ہوا۔فلم سیریز کے مداحوں کے لیے ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ اکشے کمار بھی ہیرا پھیری 3 میں کام کرنے کے لیے تیار ہوگئے ہیں۔

 نومبر میں ایسی رپورٹس سامنے آئی تھیں جن میں بتایا گیا تھا کہ اکشے کمار نے ہیرا پھیری 3 میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد اداکار کارتک آریان اس فلم میں کام کریں گے۔

اکشے کمار نے بھی اس موقع پر تصدیق کی تھی کہ وہ اسکرپٹ سے مطمئن نہ ہونے کے باعث ہیرا پھیری 3 میں کام نہیں کررہے تھےلیکن ایسا لگتا ہے کہ فلم کے پروڈیوسر اکشے کمار کو فلم میں کام کرنے کے لیے منانے میں کامیاب ہوگئے۔ پاریش راول، سنیل شیٹی اور اکشے کمار نے فلم کی عکسبندی کا آغاز کیا۔ اس حوالے سے ملاقاتیں کئی ماہ سے ہو رہی تھیں اور باضابطہ اعلان کے بغیر فلم کی عکسبندی شروع کی گئی۔

پہلے کہا جا رہا تھا کہ فلم کی ہدایات انیس بزمی دیں گے مگر اب ان کی جگہ فرہاد سامجی کی خدمات ڈائریکشن کے لیے حاصل کی گئی ہیں۔