رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کی تعداد 90 لاکھ تک پہنچنے کا امکان

Mar 08, 2023 | 10:01 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سعودی وزارت حج و عمرہ کے سیکرٹری کا کہنا ہے کہ رواں سال رمضان المبارک میں عمرہ زائرین کی تعداد 90 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کے سیکرٹری عمرو المداح کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ عمرہ زائرین رمضان المبارک میں ہی آتے ہیں بعض غیرملکی ٹریول ایجنسیاں رمضان المبارک میں عمرہ پیکج حد سے زیادہ مہنگا کر دیتی ہیں جو  کہ مناسب نہیں جس کا ہم جائزہ بھی لے رہے ہیں۔

عمرو المداح کاکہنا ہے کہ بزنس، سیاحت، فیملی اور دیگر ویزوں پر آنے والوں کو عمرہ کی سہولت دی گئی ہے۔ ویزوں کے حصول میں آسانی کے باعث عمرہ زائرین بڑی تعداد میں پہنچ رہے ہیں۔ سعودی حکام رمضان میں عمرہ سیزن کےلیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں تمام ضروری انتظامات مکمل کرچکے ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے نسک ایپلی کیشن کے ذریعے باضابطہ طور پر رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عمرہ کرنے کا اجازت نامہ جاری کرنے کے کا اعلان کیا۔سعودی وزارت حج کا کہنا ہے کہ عمرے کی ادائیگی کیلئے نسک  ایپ کے ذریعے بکنگ کرائیں کیونکہ اعتمرنا ایپ منسوخ کر دی گئی ہے ۔اب تمام کارروائی نسک ایپ کے ذریعے جاری ہے۔

مزیدخبریں