ایک نیوز: حیدرآباد کے علاقے سٹیزن کالونی میں معروف ہندو ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی کو چھری کے وار سے قتل کر دیا گیا۔
ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق یہ واقعہ منگل کی شب پیش آیا جب ڈاکٹر دھرم دیو راٹھی صدر بوہری بازار میں کلینک سے گھر پہنچے تھے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ڈاکٹر دھرم دیو اور ان کے ڈرائیور حنیف لغاری کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا تھا۔
ایس ایس پی کے مطابق ملزم ڈاکٹر کو قتل کرنے کے بعد لاش گھر لایا اور اسے پھینک کر فرار ہوگیا۔ امجد شیخ کا کہنا ہے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ ڈرائیور نے ہی ڈاکٹر کو مبینہ طور پر قتل کیا اور کار سمیت فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔
ادھر صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی نے واقعہ کی مذمت کی اور ایس ایس پی کو قاتلوں کی جلد گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔