ایک نیوز: امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرہ اضلاع کے مزید 500 طلباء کے لیے وظائف کا اعلان کیا ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس کے مطابق مزید 500 طلباء کے لیے وظائف کا اعلان پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کیا۔نیڈ پرائس نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈونلڈبلوم نے اعلان اسلام آباد میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر ہائر ایجوکیشن کی تقریب میں کیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وظائف سے مالی کمزور طلباء کی پاکستان کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں حصول تعلیم میں مدد ہو سکے گی۔نیڈ پرائس کے مطابق سکالر شپ پروگرام کے تحت امریکا ہائر ایجوکیشن کے تعاون سے 6 ہزار سے زائد وظائف دے چکا ہے، 60 فیصد سکالر شپس خواتین کو اعلیٰ تعلیم کے لیے دی گئی ہیں۔