ایک نیوز: مرغی کا گوشت 21 روپے کمی سے 594 روپے کلو ہو گیا۔گوشت عوام کی پہنچ سے دور ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق غیر یقینی معاشی صورتحال میں صارفین کو روز مرہ استعمال کی قیمتوں میں من مانے اضافے کے باعث مہنگائی کے جھٹکے لگنے کا سلسلہ جاری ہے جس میں کچھ دکانداروں نے کھلا دودھ 190 روپے لیٹر سے مہنگا کر کے 220روپے لیٹر کردیا۔
اسی طرح زندہ مرغی کی قیمت بھی 21روپے کی کمی کے بعد 594سے 600روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل تک 620 اور 650 روپے کلو میں دستیاب مرغی کا گوشت 700 سے 780 روپے فی کلو میں مل رہا تھا۔
علاوہ ازیں مرغی کا بغیر ہڈی کا گوشت 150 سے 200 روپے اضافے کے بعد ایک ہزار سے 11 سو روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے۔یوں مرغی کے بغیر ہڈی کے گوشت کی قیمتوں نے بچھڑے کے بغیر ہڈی کے گوشت کی قیمت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جو اس وقت 800 سے 850 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
کھلا دودھ بھی مہنگا:
کراچی ملک ریٹیلر ایسوسی ایشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر وحید گڈی نے دعویٰ کیا کہ ایک ہزار سے زائد دکاندار مہنگا دودھ بیچ رہے ہیں، یہ ہول سیلرز /بھینسوں کے باڑے والوں کی دکانیں ہیں ہمارے اراکین کی نہیں ہیں’۔انہوں نے کہا کہ ہمارے 4 ہزار اراکین نے دودھ کی قیمتیں 190 روپے فی لیٹر ہی رکھی ہوئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر باڑے والے اور ہول سیلرز نے قیمت کم نہیں کی تو ہم 220 کے بجائے 240 روپے فی لیٹر دودھ بیچنے پر مجبور ہوں گے کیوں کہ لانے لے جانے کے حساب سے اس میں 27 روپے اضافہ ہوگا۔