ایک نیوز :گورنر خیبر پختونخوا کی طرف سے نامناسب الفاظ کے استعمال پر الیکشن کمیشن نے گورنر غلام علی پر برہمی کا اظہار کیا ہے ۔
ذرائع کےمطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا کو خط میں بہتر الفاظ کا استعمال کرنا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تیاری سے متعلق گورنر کی طرف سے الفاظ کا استعمال نامناسب ہے، گورنر پختونخوا کو خط میں بہتر الفاظ کا چناؤ کرنا چاہیے تھا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن گورنر خیبر پختونخوا کے ماتحت نہیں ہے، گورنر کا کام آئین اور سپریم کورٹ کے حکم کے تحت انتخابات کی تاریخ دینا ہے،الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خودمختار آئینی ادارہ ہے۔