قومی کرکٹر وسیم جونیئر نےمنگنی کرلی

قومی کرکٹر وسیم جونیئر نےمنگنی کرلی
کیپشن: قومی کرکٹر وسیم جونیئر نےمنگنی کرلی

ایک نیوز : قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی وسیم جونیئر نے بھی منگنی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق محمد وسیم جونیئر بھی رشتہ ازدواج میں بندھنے والے ہیں، انھوں نے مشہور کاروباری شخصیت  ایشیا کارگو کے مالک کی صاحبزادی کے ساتھ اسلام آباد میں منگنی کر لی۔

وزیرستان کے رسم و راوج کے مطابق فی الوقت صرف منگنی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، جب کہ رخصتی بعد میں کی جائے گی۔

شادی کی تمام تقریبات بھی اسلام آباد میں منعقد ہوں گی۔منگنی کی تقریب میں دونوں جانب سے خاندان کے قریبی افراد نے شرکت کی ۔