ایک نیوز :بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کمرشل عمارت میں دھماکے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق ڈھاکا میں سات منزلہ تجارتی عمارت میں ہونے والے دھماکے میں کم از کم 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد فائر بریگیڈ کی 5 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں پولیس کے مطابق دھماکا شام 4 بج کر 45 منٹ پر ہوا۔ کم از کم 100 افراد ہسپتال میں زخمیوں کا علاج جاری ہے جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی تاہم مقامی رہائشیوں نے شبہ ظاہر کیا کہ کیوں کہ عمارت کمرشل استعمال میں تھی اس لئے عمارت کے اندر غیر قانونی طور پرکیمیکلزذخیرہ کئے گئے تھےجو دھماکے کی بنیادی وجہ بنے ۔عمارت کے ملبے تلے متعدد افراد اب بھی دبے ہوئے ہیں