یوم خواتین: شاہد آفریدی نے اہلیہ اور بیٹیوں کیساتھ تصویر شیئر کردی

Mar 08, 2022 | 15:17 PM

admin
پشاور:پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے جبکہ اس موقع پر شاہد خان آفریدی نے اپنی فیملی فوٹو شیئر کی ہے۔
سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے یوم خواتین کی مناسبت سے اپنی فیملی فوٹو شیئر کی ہے۔
تصویر میں شاہد آفریدی کے ہمراہ ان کی اہلیہ اور پانچوں بیٹیاں موجود ہیں جبکہ سب سے چھوٹی بیٹی کو انہوں نے گود میں اٹھا رکھا ہے۔تصویر کو شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ خواتین کائنات کی پرورش کرنے والی طاقت ہے جو اسے زندہ، زیادہ رنگین اور متاثر کن بناتی ہیں۔


انہوں نے کہا کہ پانچ بیٹیوں کا باپ ہونے کی وجہ سے میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ خواتین میں دنیا کو بدلنے کی طاقت ہوتی ہے۔
شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ ’آئیے ہم اس دن کو روزانہ مناتے ہیں اور ان کا ساتھ دیتے ہیں، یوم خواتین مبارک۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان کی 5 بیٹیاں ہیں جنہیں وہ خود سے بھی زیادہ پیار کرتے ہیں جس کا ثبوت ہمیں ہر میچ میں دکھنے کو ملتا ہے جس میں شاہد آفریدی موجود ہوں۔
شاہد آفریدی کی بیٹیاں ان کا حوصلہ بڑھانے کے لیے ہر میچ دیکھنے اسٹیڈیم میں موجود ہوتی ہیں جبکہ ان کی بیٹیوں کے نام اقصی، اجوہ، انشا اور اسمارہ ہے اور سب سے چھوٹی بیٹی عروہ ہیں۔
مزیدخبریں