چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا بیٹا رشتہ ازدواج میں منسلک

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کا بیٹا رشتہ ازدواج میں منسلک
لاہور:چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کے بڑے بیٹے حیدر راجہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کے بڑے بیٹے حیدر راجہ کی شادی کی تقریب اتوار کو منعقد ہوئی جس میں نامور کرکٹرز نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر شادی کی تصاویر سابق کرکٹرعاقب جاوید کی اہلیہ فرزانہ عاقب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی ہیں۔


ان تصاویر میں فرزانہ عاقب کے ہمراہ چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ، انضمام الحق اورمشتاق احمد دکھائی دے رہے ہیں جبکہ سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیا بھی موجود ہیں۔


واضح رہے کہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ 13 سال تک قومی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرچکے ہیں جس دوران انہوں نے 97 ٹیسٹ میچز اور 198 ونڈے میچز کھیلے ہیں۔


رمیز راجہ 36 ویں چیئرمین کی حیثیت سے پاکستان کرکٹ بورڈ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ اس سے قبل وہ ریٹائرمنٹ کے بعد سے بین الاقوامی کرکٹ میں کمنٹیٹر کے فرائٖض انجام دیتے رہے ہیں۔