صنم بلوچ طویل وقفے کے بعد منظرِ عام پر آئی ہیں اور ان کی نئی تصاویر نے ان کے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔اداکارہ اپنی شادی کے بعد سے ٹیلی ویژن اور سوشل میڈیا سے بالکل غائب ہوگئی تھیں، جس کے باعث مداح یہ سوچنے پر مجبور تھے کہ وہ آج کل کہاں مصروف ہیں ۔
گزشتہ روز ان کی نئی تصاویر نے مداحوں کے بہت سے سوالوں کے جواب دے دیے ہیں۔
یہ تصاویر صنم بلوچ کی بیٹی عمایا کی دوسری سالگرہ کے موقع پر لی گئی ہیں ، ان تصاویر کو ملکہ ترنم نور جہاں کی نواسی اور معروف میک اپ آرٹسٹ نتاشا علی لاکھانی نے شیئر کی ہیں۔
ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ کا وزن بہت زیادہ بڑھ چکا ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آخری بار صنم بلوچ نے گزشتہ سال جون کے مہینے میں اپنی بیٹی کے ہمراہ کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کی تھی۔