ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف نے گاڑیوں کی امپورٹ میں ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کا نوٹس لے لیاہے اور بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو حاصل درآمدی سہولت پر نظر ثانی کی ہدایت کی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ہدایت کی کم ڈیوٹی اور ٹیکس پر گاڑیوں کی درآمدی بھر مار کے خلاف قانون سازی کی جائے‘ملکی آٹو صنعت کو نقصان سے بچایا جائے‘ایف بی آر محصولات کو پہنچنے والے نقصان کو روکا جائے‘امپورٹ سکیم میں تبدیلیاں کرکے نافذ کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ کی بنیاد پر امپورٹیڈ گاڑیوں کی مدت فروخت پر نظر رکھی جائے‘کسٹم حکام پاسپورٹ کا ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کے خلاف کارروائی کریں‘بجٹ میں گاڑی پاکستان پہنچتے ہی فروخت کے دھندے کو روکا جائے۔
شہبازشریف نے ہدایت کی کہ کم استعمال شدہ گاڑیوں کی کلیرنس روکنے کا قانون بنایا جائے‘درمیانے ماڈل کی گاڑیوں کی کلیرنس روکی جائے۔