غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،مزید70فلسطینی شہید،150زخمی

Jun 08, 2024 | 22:03 PM

ویب ڈیسک:غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید70فلسطینی شہید اور150زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق گزشتہ سال 7اکتوبرسےغزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کاسلسلہ جاری جس میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہیدہوچکےہیں،جن میں زیادہ تعداد خواتین اورمظلوم بچوں کی ہے،اسرائیلی جارحیت سےغزہ کوکھنڈرمیں تبدیل کردیاگیاہے۔اسرائیلی بربریت سےغزہ میں خوراک اورادویات کےسنگین مسائل پیداہورہےہیں۔
غزہ وزارت صحت کاکہناہےکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 70فلسطینی شہید اور 150زخمی ہوگئے، سات اکتوبر سے جاری حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 36ہزارآٹھ سوایک ہو گئی، زخمی فلسطینیوں کی تعداد 83ہزار چھ سو اسی تک جا پہنچی۔
عرب میڈیاکےمطابق اسرائیلی فوج نےنصیرات کے علاقے سے چار یرغمالیوں کو بازیاب کرانے کا دعویٰ کیاہے۔

مزیدخبریں