ٹی20ورلڈکپ،نیدرلینڈزکاجنوبی افریقہ کو104رنزکاہدف 

ٹی20ورلڈکپ،نیدرلینڈزکاجنوبی افریقہ کو104رنزکاہدف 
کیپشن: T20 World Cup, Netherlands set a target of 104 runs to South Africa

ایک نیوز:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیدرلینڈزنےجنوبی افریقہ کو104رنزکاہدف دےدیا۔
تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےمیچ امریکااورویسٹ انڈیزمیں جاری ہیں۔
 نیو یارک کے نساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے 16ویں میچ میں گروپ ڈی کے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
 نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 103 رنز بنائے۔ 
جنوبی افریقی بولنگ لائن کے سامنے نیدرلینڈز کے بیٹرز کی ایک نہ چلی۔ سیبرینڈ اینگلبریخت کے 40 اور لوگان وین بیک کے 23 رنز کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ 
جنوبی افریقہ کی طرف سے اوٹنیل بارٹمن 11 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔ اینرک نورکیا نے 19 رنز دے کر 2 جبکہ مارکو یانسن نے 20 رنز دے پر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
103 رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ مشکلات کا شکار 12 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے۔
واضح رہےکہ جنوبی افریقہ نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی جبکہ نیدرلینڈز نے نیپال کے خلاف کامیابی سمیٹی تھی۔