پی سی بی نےقومی کرکٹرزپربڑی پابندی عائدکردی

پی سی بی نےقومی کرکٹرزپربڑی پابندی عائدکردی
کیپشن: PCB has imposed a major ban on national cricketers

ایک نیوز:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےقومی کرکٹرزپربڑی پابندی عائدکردی۔
تفصیلات کےمطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ امریکااورویسٹ انڈیزمیں جاری ہے،میگاایونٹ میں قومی ٹیم کوامریکاکےہاتھوں عبرتناک شکست کےبعدپاکستان کرکٹ بو رڈنےقومی کھلاڑیوں پرپابندی عائدکردی۔

ذرائع کےمطابق کھلاڑی کسی نجی تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے ،امریکا پہنچنے پر قومی کھلاڑیوں نے مختلف نجی تقریبات میں شرکت کی تھی۔ ڈیلس میں بھی امریکا کے خلاف میچ سے قبل قومی کھلاڑی مختلف تقریبات میں گئے تھے۔
 ذرائع کےمطابق نیویارک میں بھی قومی کرکٹرز کو ہوٹل تک محدود رہنے کا حکم نامہ جاری ہوا ہے۔پی سی بی نے کھلاڑیوں کو اگلے میچز پر فوکس رہنے کی ہدایت کر دی۔ ورلڈ کپ میں امریکاکے ہاتھوں شکست پر بورڈ حکام بھی کھلاڑیوں سے ناراض ہیں۔