ایک نیوز:سابق وزیراعظم آزادکشمیرسردارتنویرالیاس کےدونوں بیٹوں کوعدالت میں پیش کردیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سردار تنویر الیاس کے بیٹوں اور دیگر کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ میں پولیس نے مشیر حکومت آزاد کشمیر کے بھائی عفیف صغیر سمیت دیگر ملزمان کو عدالت پیش کر دیا۔
ملزمان کو ڈیوٹی مجسٹریٹ راؤ اعجاز کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔تنویر الیاس کے گرفتار دو بیٹے عمر تنویر اور عثمان تنویر کو پولیس نے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا ۔
پولیس نے مشیر حکومت آزاد کشمیر کے بھائی عفیف کو جوڈیشل کرنے کی استدعا کی ۔
پولیس کی جانب سے ڈرائیوروں سمیت دیگر گرفتار ملازمین کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
عدالت کی جانب سے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی گئی۔
عدالت نے عفیف صغیر سمیت گرفتار دیگر ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا ۔ عدالت نے ملزمان کو ایف آئی آر میں نامزد نہ ہونے پر جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔
عدالت نےکہاکہ ملزمان کو دوبارہ 22 جون کو 173 کی رپورٹ کے ساتھ پیش کیا جائے ۔
ملزم سردار عفیف سمیت دیگر 7 ملزمان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر ، عدالت نے ضمانت بعد از گرفتاری پر نوٹس جاری کرتے ہوئے دلائل طلب کرلئے۔
درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت 10 جون کو ہو گی۔