ملائیشیاکی تاریخ میں پہلی دفعہ،پاکستانی کمیونٹی کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقاد

ملائیشیاکی تاریخ میں پہلی دفعہ،پاکستانی کمیونٹی کیلئے کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقاد
کیپشن: For the first time in the history of Malaysia, a cricket tournament is organized for the Pakistani community

ایک نیوز:ملائیشیاکی تاریخ میں پہلی دفعہ،پاکستانی کمیونٹی کیلئے میری جیت کرکٹ ٹورنامنٹ کاانعقادکیاجائےگا۔
تفصیلات کےمطابق آئی پی جی گروپ پاکستان کی کاوشوں سےملائیشیامیں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لئے میری جیت کے نام سے شاندار ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ ، فن اور فیملی میلہ سجایا جا رہا ہے۔
میگاایونٹ 28 سے 30 جون تک جاری رہےگا،اس کرکٹ میلے میں شرکت کے لئے پاکستان کے چاروں صوبوں کی نمائندگی کرتی ہوئی 8 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔جن میں بونیر بہادر ، کراچی ہیروز ، لاہور شیردل ، پشاور لیوپرڈس راولپنڈی ایکسپریس ، سیالکوٹ بادشاہ صوابی چیمپئنز اور سوات چیتا کی ٹیمیں شامل ہیں ۔

  اس میلے میں پاکستانی کمیونٹی اور کرکٹ ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لئے پاکستانی کرکٹ کے ہیروز اور سپر اسٹارز سرفراز احمد ،عمران نزیر اور راشد لطیف خاص طور پر ملائیشیاآ رہے ہیں ۔
ملائیشیاکے تاریخی کلب امن کے خوبصورت کرکٹ گراؤنڈ میں کرکٹ ٹورنامنٹ کے ساتھ ساتھ پاکستانی فوڈ ، پاکستانی کلچر اور پاکستانی موسیقی سے بھرپور اس میلے میں شرکت کرنے کے لئے پاکستانی کمیونٹی ، فیملیز اور نوجوانوں میں بہت جوش و خرش پایا جاتا ہے۔
ایونٹ میں نامور پاکستانی گلوکار ہ صوفیہ طالب اور گلوکا ر جبران راحیل اپنی آوازکاجادوجگائیں گے۔
  ملائیشیامیں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور کرکٹ فینزنےمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہاکےوہ بےتابی سےاس کرکٹ میلےکاانتظارکررہےہیں۔اس کرکٹ میلے کی خاص بات یہ ہے کہ  فیملیز اور شائقین  کے لئے داخلہ بلکل مفت ہے ۔