ویب ڈیسک:ڈنمارک کی وزیراعظم میٹے فریڈیرکسن قاتلانہ حملےمیں زخمی ہوگئیں۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق ڈینش وزیراعظم پرحملہ اس وقت ہواجب وہ شام کےوقت دارالحکومت کوپن ہیگن کےوسط میں کلٹرویٹ نامی چوراہےسےگزررہی تھیں۔اس دوران اچانک ایک نامعلوم شخص نےان پرتھپڑوں کی برسات کردی، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
وزیر اعظم کے دفتری ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم میٹ فریڈیرکسن خیریت سے ہیں لیکن اچانک ہونے والے حملے کی وجہ سے وہ خوف زدہ ہیں۔
ڈینش پولیس کاکہناہےکہ انہوں نے مبینہ طور پر حملہ آور ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے حملہ آور کی مزید تفصیلات بتانے سے انکار کر دیا۔
یہ حملہ ڈنمارک میں یورپی یونین کے انتخابات میں ووٹنگ سے دو روز قبل ہوا ہے، ڈینش وزیر اعظم نے اس سے قبل سوشل ڈیموکریٹ کی اہم امیدوار کرسٹل شالڈیموس کے ہمراہ ایک یورپی انتخابی مہم کے سلسلے میں ہونے والی تقریب میں حصہ لیا تھا۔