پاک بحریہ کےنیول چیف نویداشرف کی قطری فوجی سربراہان سےملاقاتیں

پاک بحریہ کےنیول چیف نویداشرف کی قطری فوجی سربراہان سےملاقاتیں
کیپشن: Naval Chief of Pakistan Navy Naveedashraf met with Qatari military chiefs

ایک نیوز: چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نویداشرف نےقطری چیف آف اسٹاف اور کمانڈر قطری امیری نیول فورسز سے اہم ملاقاتیں  کیں۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کےمطابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نےقطر کا دورہ کیا۔سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نویداشرف نےکمانڈر قطری امیری نیول فورسز سے اہم ملاقاتیں کیس ، ملاقاتوں کے دوران دفاعی تعلقات، دو طرفہ بحری تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ سربراہ پاک بحریہ نے محمد بن غانم الغنیم نیول اکیڈمی، نیول بیس ام الحول اور قطر امیری بحریہ کے جہازوں کا دورہ کیا ،نیول چیف کو قطری بحریہ کی استعداد کار کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔ سربراہ پاک بحریہ نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول اور کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں شرکت کے ذریعے علاقائی میری ٹائم امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ میزبان حکام نے خطے کی بحری سیکیورٹی کو یقینی بنانے میں پاک بحریہ کے کردار کی تعریف کی ،نیول چیف کے دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان بالعموم اور بحری افواج کے درمیان بالخصوص دفاعی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔