بجلی کاشارٹ فال 5ہزارسےتجاوزکرگیا،14گھنٹےتک لوڈشیڈنگ 

بجلی کاشارٹ فال 5ہزارسےتجاوزکرگیا،14گھنٹےتک لوڈشیڈنگ 
کیپشن: Short fall of electricity exceeded 5 thousand, load shedding for 14 hours

ایک نیوز:ملک بھرمیں بجلی کاشارٹ فال 5ہزار155میگاواٹ تک پہنچ گیا،جبکہ لوڈشیڈنگ کادورانیہ 14تک پہنچ گیا۔
 ذرائع کےمطابق ملک میں بجلی کی طلب 25 ہزار میگاواٹ  ہے۔بجلی کی پیداوار 19 ہزار 845 میگاواٹ ہے۔ پن  7ہزار100 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 680 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار980   میگاواٹ ہے۔

 ذرائع کےمطابق ونڈ پاور پلانٹس سے800 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ سولر پاور پلانٹس سے172بگاس سے 124اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 2 ہزار 989 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
 ذرائع کےمطابق ملک بھر میں 6 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔