ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،بھارت کیخلاف میچ میں عمادوسیم کی شمولیت مشکوک

Jun 08, 2024 | 18:21 PM

ایک نیوز:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کوبڑادھچکا،بھارت کےخلاف میچ میں اسپینرعمادوسیم کی شمولیت مشکوک ہوگئی۔
ذرائع کےمطابق آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں قومی آل راؤنڈر عماد وسیم کاسفرختم ہوتاہوادکھائی دےرہاہے۔اسپینرمکمل طور پر فٹ نہ ہو سکے۔ آل راؤنڈر عماد وسیم کو بھارت کے خلاف میچ کے بعد وطن واپس بھیجے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کےمطابق عماد وسیم کے متبادل کے طور پر اسپینر میران ممتاز کو سکواڈ میں شامل کئیے جانے کا امکان ہے ۔ اسپینر مہران ممتاز کو سلیکشن کمیٹی نے تیار رہنے کی ہدایت کردی ۔

واضح رہےکہ قومی اسپینرعمادوسیم کوپسلی کی تکلیف ہوئی ہے۔

مزیدخبریں