180 سیٹیں ہم جیتیں،ان سےملک نہیں سنبھالاجار ہا،اسدقیصر

Jun 08, 2024 | 18:10 PM

ایک نیوز:رہنما تحریک انصاف اسدقیصرنےکہاکہ 180سیٹیں ہم جیتیں ہیں،اب ان سےملک نہیں سنبھالاجارہاہے۔
تفصیلات کےمطابق سوا ت سےتحریک انصاف نےاپنی احتجاجی تحریک کاآغازکردیاپی ٹی آئی نے پہلاجلسہ کیا۔جلسےکاآغازتلاوت کلام پاک سے کیاگیا۔

جلسےسےخطاب کرتےہوئےسابق سپیکراسدقیصرکاکہناتھاکہ دکھ ہوا کہ اتنا بڑا جلسہ ہورہا ہے اور ہمارا بھائی مراد سعید نہیں ہے ،مراد سعید کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،ہم دو مقاصد لے کر آپ کے پاس آئے ہیں ہمارا لیڈر اور خواتین جیلوں میں ہیں ،ایک عام آدمی کو بھی پتہ ہے کہ یہ مقدمات فراڈ ہے 8 فروری کو بانی پی ٹی آئی نے پاکستان میں کلین سویپ کیا ،180 سیٹیں ہم جیت چکے ہیں اب آپ دیکھ لیں ان سے ملک نہیں سنبھالا جارہا ہے۔
اسدقیصرکامزیدکہناتھاکہ خیبرپختونخوا میں ہمارا یہ پہلا جلسہ ہے، ہم جدوجہد کرینگے کہ ملک میں آئین بحال ہو، ملک میں عوام کے مینڈیٹ کی توہین کی جارہی ہے، جعلی حکومت پنجاب میں بنائی گئی ہے، ہم اسے نہیں مانتے جب تک حکمرانوں کو گھر نہیں بھیج دیتے،ہم بیٹھیں گے نہیں بلوچستان میں امن و امان کے خطرات منڈلارہے ہیں ،یہ بات کان کھول کر سن لیں اپنے ملک اور صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دینگے ۔ہم بدامنی نہیں چاہتے، ہمیں امن اور روزگار چاہئے ،چمن کے لوگوں پر گولیاں برسائی گئی، ان سے مذاکرات نہیں کئے گئے ،قبائلی علاقوں سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے کئے جائے    ۔

مزیدخبریں