ایک نیوز:ساہیوال میں ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی سےتین بچےجھلس کرجاں بحق ہوگئےجبکہ دوزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے چلڈرن وارڈ نرسری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے مکمل بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ٹیچنگ ہسپتال کی چلڈرن نرسری میں لگنے والی آگ سے شدید جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
آگ نے چلڈرن وارڈ میں موجود تمام مشینری بیڈز کو خاکستر کردیا ، ریسکیو 1122 کے عملہ نے آگ پر قابو پالیا،کولنگ کا عمل جاری ہے۔ وارڈ میں داخل بچوں کو دوسرے وارڈ میں شفٹ کردیا گیا ۔
کمشنر ،آر پی او ،ڈی پی او ،ڈپٹی کمشنر ساہیوال سمیت دیگر انتظامی افسران موقع پر موجود ہیں۔
ایم ایس ڈاکٹراخترکاکہناہےکہ مرنے والے بچے پیدائشی طور پر پری میچور اور بیمار تھے۔آتشزدگی کے باعث جھلس کرز خمی ہونےوالاتیسرا بچہ بھی جان کی بازی ہار گیا ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں آتشزدگی سے تین بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لےلیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےکمشنرساہیوال سےواقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
مریم نوازنےکہاکہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت کارروائی کی جائے۔دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔