ایک نیوز:عدت نکاح کیس میں بشریٰ بی بی کی سزامعطلی کی درخواست پرڈائری برانچ نےاعتراضات عائدکردئیے۔
تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عدت نکاح کیس میں اہم پیشرفت ہوئی، بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کیلئے اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔
بشریٰ بی بی نے وکیل عثمان گل اور خالد یوسف چودھری کے ذریعے درخواست دائر کی۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ بشریٰ بی بی کی سزا معطل کر کے ضمانت پر رہا کیا جائے، تین فروری کو سول کورٹ نے بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی تھی، عدالت تین فروری کی سزا کا فیصلہ معطل کرکے ضمانت پر رہائی کے احکامات جاری کرے، استغاثہ نے تضاد سے بھرپور کمزور شواہد عدالت میں پیش کیا، اس شواہد کی بنیاد پر سزا نہیں سنائی جاسکتی تھی۔ ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی سزا برقرار نہیں رہ سکتی، بشریٰ بی بی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کےلیے جیل میں بدترین حالات میں رکھا گیا ہے،انصاف کے تقاضے پورے کرنے کےلیے ضروری ہے کہ سزا معطلی کی درخواست جلد نمٹائی جائے ،سزا معطلی کی جو درخواست پہلے سے سیشن کورٹ میں زیر سماعت ہے عدالت اس پر سماعت کرے ،سزا معطلی کی درخواست کو سن کر اس پر جلد فیصلہ کیا جائے ۔
عدت نکاح کیس میں بشریٰ بی بی کی سزامعطلی کی درخواست پراعتراضات عائد،اسلام آباد ہائیکورٹ کی ڈائری برانچ نے بشر یٰ بی بی کی درخواست پر 3 اعتراضات عائد کر دئیے ۔
ڈائری برانچ کے اعتراضات میں کہاگیاکہ سیشن کورٹ میں سزا معطلی زیر التوا ہوتے ہوئے ہائیکورٹ میں کیسے دائر ہو سکتی ہے ؟ماتحت عدالت کے کونسے آرڈر کو چیلنج کیا گیا ہے ؟دو عدالتوں سے ایک ہی قسم کا ریلیف کیسے لیا جا سکتا ہے ؟
عدت نکاح کیس، بشر یٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست پر اعتراضات عائد
Jun 08, 2024 | 17:15 PM