محکمہ داخلہ پنجاب نےلاہورمیں بڑی پابندی لگادی

Jun 08, 2024 | 16:58 PM

ایک نیوز:صوبائی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ ،محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور کی شاہراہوں، گلی کوچوں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے پر دفعہ 144 لگا دی۔
 تفصیلات کےمطابق شہرلاہور میں قربانی کے جانور فروخت کرنے کیلئے مختص کی گئی 8 مویشی منڈیوں کے علاوہ خرید و فرخت پر پابندی عائدکردی گئی۔
 ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کاکہناہےکہ قربانی کے جانور صرف مختص کی گئی 8 مویشی منڈیوں میں فروخت ہوں گے ،لاہور کی شاہراہوں اور گلی کوچوں میں قربانی کے جانور فروخت کرنے پر 20 جون تک پابندی عائدہے، دفعہ 144 کا نفاذ امن و امان کے قیام اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا ۔

 ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کامزیدکہناہےکہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے عوامی مفاد میں دفعہ 144 کے نفاذ کی سفارش کی تھی ،شاہ پور کانجراں، ایل ڈی اے سٹی ڈیفنس روڈ، برکی روڈ پیراگون، سگیاں روڈ، سپورٹس کمپلیکس اڈا رکھ، این ایف سی ملتان روڈ، رائیونڈسندر اور نیو کنگ لین سوسائٹی میں مختص منڈیاں پابندی سے مستثنیٰ ہے۔

مزیدخبریں