بلوچستان اسمبلی کابجٹ کب پیش کیاجائےگا؟تاریخ سامنےآگئی

Jun 08, 2024 | 16:47 PM

ایک نیوز: بلوچستان کے آئندہ مالی سال 2024.25کا بجٹ 22جون کو پیش کئے جانے کاامکان ہے۔
ذرائع کےمطابق صوبائی بجٹ کا کل حجم 800ارب تک ہوگا،شعبہ تعلیم کیلئے110ارب ،شعبہ صحت کے لیے 99ارب مختص کئے جانے کی تجویز بھی ہے،بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 600ارب اور ترقیاتی اخراجات کیلئے 180ارب رکھنے کی تجویز ہے،93ہزارریٹائرڈ ملازمین کی پنشن کےلئے81ارب کی رقم دی جائے گی،بجٹ میں کول کونسلز کی گرانٹ 18ارب سے 35ارب کی جارہی ہے،بجٹ میں 3ہزار نئی آسامیاں پیداکی جائیں گی ۔ جن میں750پولیس، 250لیویز کی آسامیاں ہوں گی۔

ذرائع کےمطابق ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں وفاق کی طرز پر اضافہ کیاجائے گا،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بے نظیر ایجوکیشن اسکالرشپ کیلئے 10ارب رکھنے کی تجویز ہے،گرین پاکستان اینیشٹیو پروگرام کیلئے 10ارب رکھے جائیں گے،زرعی ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پرمنتقل کرنے کے منصوبے کیلئے10ارب رکھنے کی تجویز ہے،صوبے کو قابل محاصل اور دیگر مدات میں8سو ارب تک کی آمدنی متوقع ہے،آمدنی میں سوئی گیس فیلڈ کی توسیعی گرانٹ کے واجبات کی مد میں ملنے والے 60ارب بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں