ایک نیوز:سربراہ جےیوآئی(ف)مولانا فضل الرحمن سےپی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
ذرائع کےمطابق مولانا فضل الرحمن اور تحریک انصاف کے وفد کے درمیان ملاقات طے ہوگئی، ملاقات آئندہ ہفتے مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر ہو گی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور جے یو آئی (ف )سے اتحاد پر تبادلہ خیال ہو گا ،گزشتہ ملاقات میں سربراہ جےیوآئی کی جانب سے اٹھائے گئےتحفظات اور گارنٹی بابت تحریک انصاف آگاہ کرے گی۔
ذرائع کےمطابق مولانا فضل الرحمن نے اتحاد سے متعلق گارنٹی بھی مانگی تھی، ماضی میں ایک دوسرے پر لگائے الزامات پر وضاحت بھی مانگی گئی تھی، ملاقات میں دونوں جماعتوں کی 3 تین ارکان پر مشتمل کمیٹی کے نام دیے جائیں گے، کمیٹی جے یو آئی اور تحریک انصاف کے درمیان اتحاد کے نکات طے کرے گی۔