ایک نیوز:سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر کا فیصلہ ایک بارپھر تبدیل کردیا۔
ذرائع کےمطابق بانی پی ٹی آئی نے زرتاج گل کو اب پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا ۔اس سے قبل سنی اتحاد کونسل نے زین قریشی پھر حامد رضا کو نامزد کیا تھا ۔ان دونوں کے نام پر پارٹی میں اتفاق نہیں ہوا تھا ۔احمد چٹھہ کا نام بھی بانی پی ٹی آئی کو تجویز کیا گیا تھا ۔
ذرائع کےمطابق سابق وزیراعظم نے تینوں نام مسترد کرکے اب زرتاج گل کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا، سنی اتحاد کونسل نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کردیا ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے زرتاج گل کی نامزدگی کی تحریری درخواست دینے کی ہدایت کردی ،اپوزیشن پیر کو اس حوالے سے سپیکر کو آگاہ کرے گی۔