ٹی 20ورلڈکپ،بنگلہ دیش نےسری لنکاکو2وکٹوں سےشکست دیدی

ٹی 20ورلڈکپ،بنگلہ دیش نےسری لنکاکو2وکٹوں سےشکست دیدی
کیپشن: T20 World Cup, Bangladesh defeated Sri Lanka by 2 wickets

ایک نیوز:آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلہ دیش نےسری لنکاکودووکٹوں سےشکست دےدی۔
تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےمیچ امریکااورویسٹ انڈیزمیں جاری ہیں، میگاایونٹ میں ایک اورسنسنی خیزمقابلہ ہوا۔بنگلا دیش نے دلچسپ مقابلے کے بعد سری لنکا کوہرادیا۔ بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلےفیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنائے،سری لنکن اوپنر پاتھم نسانکا 47، دھاننجایا ڈسلوا 21 اور کریتھ اسالنکا 19 رنز کیساتھ نمایاں رہے، کوشل مینڈس 10، انجلیو میتھیوز 16، کامندو مینڈس 4 اور داسن شناکا 3 رنز بنا پائے۔
بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان اورا رشاد حسین نے 3،3وکٹیں حاصل کیں ۔ہدف کے تعاقب میں بنگلا دیش نے 8 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا ۔125رنز کا ہدف بنگلا دیش نے 19ویں اوور میں حاصل کیا ۔
بنگلا دیش کی جانب سے توحید نے 40اور لٹن داس نے 36رنز کی اننگز کھیلی ،سری لنکا کی جانب سے نوان تھوشارا نے 18رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں۔