سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی

سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی
کیپشن: Reduction in the price of gold by thousands of rupees

ایک نیوز:صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی ہوگئی۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کی کمی ہونےسے سونا 2 لاکھ 39 ہزار 400 روپے فی تولہ ہوگیا ،10 گرام سونے کی قیمت میں 3086 روپے کی کمی ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 5 ہزار 247 روپے کا ہوگیا ۔

 عالمی مارکیٹ میں سونا 70 ڈالر کی کمی سے 2292 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 2 ہزار 750 روپے ہوگئی    ۔