قومی اقتصادی کونسل کااجلاس پیرکوطلب

Jun 08, 2024 | 15:11 PM

ایک نیوز:قومی اقتصادی کونسل کااجلاس پیر10جون کوطلب کرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم شہبازشریف اجلاس کی صدارت کرینگے ،صوبائی وزراء اعلیٰ ،وزراء منصوبہ بندی و ترقیات اور متعلقہ وفاقی وزراء شرکت کرینگے۔
 قومی اقتصادی کونسل مالی سال 25-2024 کے لیے سالانہ پلان کا جائزہ لے گی، قومی اقتصادی کونسل تیرہویں پانچ سالہ منصوبے 29-2024 کا جائزہ لے گی ۔

قومی اقتصادی کونسل آئندہ مالی سال کے لیے مجوزہ پبلک انویسٹمنٹ کا بھی جائزہ لے گی، کونسل وفاقی ترقیاتی پروگرام، صوبائی سالانہ ترقیاتی پلان کا جائزہ لے گی اور منظوری دے گی۔

مزیدخبریں