بانی پی ٹی آئی ہماری نیک نیتی اور خلوص کو کمزوری سمجھتے ہیں،نوازشریف

بانی پی ٹی آئی ہماری نیک نیتی اور خلوص کو کمزوری سمجھتے ہیں،نوازشریف
کیپشن: Founder PTI considers our good intentions and sincerity as weakness, Nawaz Sharif

ایک نیوز: مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نےکہاکہ بانی پی ٹی آئی ہماری نیک نیتی اورخلوص کوکمزوری سمجھتےہیں۔
ذرائع کے مطابق مری میں مسلم لیگ (ن) کے اراکین سینیٹ سے ملاقات کے دوران جب نوازشریف سے بعض سینیٹرز نے عمران خان سے مذاکرات کا سوال کیا ۔عمران خان سے مذاکرات کے سوال پر صدرن لیگ نے سب کہانی کھول دی ،سابق وزیراعظم نوازشریف نے مذاکرات کے حوالے سے اپنا موقف واضح کردیا ۔

ذرائع کےمطابق نوازشریف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی کو سب سے بڑی رکاوٹ قرار دے دیا،نوازشریف سے مسلم لیگ ن کے ارکان سینیٹ کی ملاقات میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کا معاملہ بھی زیربحث آیا ، سینیٹرز نے نوازشریف سے پی ٹی آئی سے مذاکرات سے متعلق پارٹی پالیسی کے بارے سوال کیا ، جس کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات میں خود بانی پی ٹی آئی سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔بانی پی ٹی آئی بات چیت کے لیے خود سنجیدہ نہیں کوئی کیسے ان سے بات کرے ،بانی پی ٹی آئی ہماری نیک نیتی اور خلوص کو ہماری کمزوری سمجھتے ہیں، ماضی میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھایا لیکن انہوں نے جھٹک دیا ،پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کے پاس خود چل کر بنی گالہ گیا تھا ،چاہتا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور ہم مل کر چلیں مگر وہ کہیں اور چلے گئے ۔
نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بلاشبہ سیاسی و جمہوری استحکام کے لیے مل کرچلنا سیاسی قوتوں کی ذمہ داری ہے ،شدید سیاسی مخالفت کے باوجود میں اور بے نظیر بھٹو شہید ملک وقوم کے لیے اکٹھے ہوئے،بے نظیر بھٹو شہید ایک بڑی سیاسی رہنما تھیں، ہم نے میثاق جمہوریت کیا، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے ملک میں جمہوریت کی بحالی اور آئین کی بالادستی کے لیے مشترکہ کردار ادا کیا۔