ایک نیوز:ماضی کی دو بڑی حریف سیاسی جماعتوں تحریک انصاف اور جمعیت علماءاسلام (ف) کے درمیان برف بگھلنے لگی ہے اور مولانا فضل الرحمن کے تحفظات عمران خان تک پہنچا دیئے گئے ہیں جنہیں دور کرنے کے لئے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں کو عمران خان نے ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق سابقہ سیاسی حریف اور ایک دوسرے کو ٹف ٹائم دینے والے وفاقی اتحادی حکومت کے خلاف متحد ہونے کے انتہائی قریب ہیں،مولانا فضل الرحمان کے تحفظات بانی پی ٹی آئی تک پہنچ گئے،بانی پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی ،بانی پی ٹی آئی کا پیغام مولانا فضل الرحمان تک پہنچادیا گیا۔
ذرائع کےمطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے مولانا فضل الرحمان سے ملکر معاملات طے کرنے کیلئے تین تین رکنی کمیٹیاں تشکیل دینگے، مذاکراتی کمیٹیاں متفقہ حکمت عملی مرتب کرینگی، متفقہ حکمت عملی کیلئے احتجاجی تحریک سمیت دیگر نکات پر پہلے اتفاق رائے کیا جائے گا۔
ذرائع کےمطابق اتفاق رائے کی صورت میں مولانا فضل الرحمان اور بانی پی ٹی آئی دستخط کرینگے، باقاعدہ معاہدہ ہونے کے بعد دونوں جماعتیں مل کر آگے بڑھ سکیں گی۔