بھارتی کرکٹر سے تعلقات،سارہ علی خان کھل کر بول پڑیں

Jun 08, 2023 | 21:57 PM

ایک نیوز :بھارتی کرکٹر سے تعلقات،سارہ علی خان کھل کر بول پڑیں اور کہا کہ  ان کیلئے ساتھی کا پیشہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

اداکارہ کے کرکٹر شبمان گِل کے ساتھ ’ڈیٹنگ‘ کی خبریں انڈسٹری میں پھیلی ہوئی ہے اور دونوں کو مختلف جگہوں پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے لیکن اس حوالے سے اب تک کسی نے بھی اپنی زبان نہیں کھولی ہے۔

بھارتی اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا تھا کہ میری شخصیت جس طرح کی ہے اس کیلئے ساتھی کا پیشہ کوئی مسئلہ نہیں ہے چاہے وہ اداکار ہو، کرکٹر ہو، تاجر ہو یا ڈاکٹر۔

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے پارٹنر کا ذہنی اورعلمی مزاج ان کے ساتھ ضرور ملنا چاہئے اور یہ سب سے بہترین ہے اور پیشے کے مقابلے میں زیادہ بہتر ہے۔ جس طرح کا آدمی میں اپنی زندگی میں چاہتی ہوں ایسے شخص سے میری ابھی تک ملاقات نہیں ہوئی ہے۔

مزیدخبریں