ایک نیوز :بالی وڈ اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ شادی سے پہلے زندگی بے ترتیب تھی۔ شادی کے بعد خاتون مرد کی بے ترتیب زندگی میں سدھار لاتی ہے۔
اداکار شاہد کپور کاانٹرویو میں کہنا تھا کہ پوری شادی ایک ہی چیز پر منحصر ہے کہ مرد شادی سے پہلے بے ترتیب ہوتا ہے اور شادی کے بعد عورت اس میں سدھار لاتی ہے تو پوری زندگی ایسی ہی چلتی ہے اور یوں ایک مرد مہذب شخص بن جاتا ہے۔
تاہم اداکار کے مداحوں کو یہ بات پسند نہیں آئی اور انہیں مداحوں کی جانب سے اس بیان پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے اداکار شاہد کپور نے میرا راجپوت سے 2015 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بچے بھی ہیں۔