ایک نیوز :آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل این جی سستی کر دی۔
اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہے کہ جون کے لیے ایل این جی 0.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تک سستی کر دی گئی ہے۔سوئی نادرن سسٹم پر ایل این جی 0.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی 0.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی ہے۔
اوگرا کا کہنا ہے کہ سوئی نادرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 12.94 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔