آئی او ایس 17 آئی فون صارفین کیلئے متعارف کرانےکاپلان 

Jun 08, 2023 | 21:01 PM

ایک نیوز :ہر سال ایپل کی جانب سے آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جاتا ہے۔ آئی او ایس 17 آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرانےکاپلان تیار کرلیاگیا۔

اس سال آئی او ایس 17 آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا جس کی پہلی جھلک گزشتہ دنوں کمپنی کی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے موقع پر پیش کی گئی۔

کمپنی نے بتایا کہ آئی فونز کے لیے نیا آپریٹنگ سسٹم ستمبر میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا مگر تمام آئی فونز کو آئی او ایس 17 سے اپ ڈیٹ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ایپل کا نیا آپریٹنگ سسٹم صرف آئی فون ایکس ایس یا اس کے بعد کے ماڈلز کے لیے دستیاب ہوگا اور 2017 یا اس سے پہلے کے فونز میں اسے اپ ڈیٹ نہیں کیا جاسکے گا۔

یعنی اگر آپ آئی فون 8 اور آئی فون ایکس (یا 10) استعمال کررہے ہیں تو اب آپ کے لیے ایپل کی سافٹ وئیر اپ ڈیٹس دستیاب نہیں ہوں گی۔یہ غیرمتوقع فیصلہ نہیں کیونکہ ایپل کی جانب سے پرانی ڈیوائسز کے لیے سافٹ وئیر سپورٹ کو ہر سال ختم کیا جاتا ہے۔

مگر یہ واضح رہے کہ نئے آئی او ایس سسٹم تک رسائی ختم ہونے کے بعد بھی آپ کا پرانا آئی فون آئی او ایس 16 یا اس سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر کام کرتا رہے گا، بس وہ نئے فیچرز سے محروم رہے گا۔

نئی آئی او ایس اپ ڈیٹس تک رسائی ختم ہونے سے ہیکنگ اور میل وئیر کا خطرہ بڑھتا ہے کیونکہ سافٹ وئیر اپ ڈیٹس میں بگز کی روک تھام بھی کی جاتی ہے۔

آئی فون ایکس ایس، ایکس ایس میکس، ایکس آر، آئی فون 11، 11 پرو، 11 پرو میکس، آئی فون 12، 13 اور 14 سیریز کے فونز میں اس نئے آپریٹنگ سسٹم کو استعمال کرنا ممکن ہوگا۔

مزیدخبریں