ایک نیوز :احمد پور شرقیہ کے بنیادی صحت مرکز میں مبینہ حفاظتی ٹیکے لگنے سے 4بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 4کی حالت تشویشناک ہے ۔
ذرائع کے مطابق بنیادی صحت مرکز میں شیر خوار بچوں کو 2 جون اور 6 جون کو خسرے کے انجکشن لگائے گئے تھے ۔
والدین کا کہنا ہے کہ : 19 بچوں کو انجکشن لگائے گئے تھے انجکشن لگنے کے بعد بچوں کی حالت بگڑی ۔
ڈی ایچ او کا کہنا ہے کہ انجکشن زائدالمعیاد نہیں تھے ۔
ذرائع کے مطابق طبیعت بگڑنے پر چار بچوں کو وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا گیا۔وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر ندیم ہاشمی احمد سینٹرپہنچے۔
اے سی احمد پور شرقیہ کاکہنا ہے کہ تحقیقات کی جارہی ہیں ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی ۔
جاں بحق بچوں کے اہلخانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے فوری طورپرنوٹس لینے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔