پاک بحریہ کی جانب سے عالمی یومِ بحر پر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد

پاک بحریہ کی جانب سے عالمی یومِ بحر پر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد
کیپشن: Various activities are organized by Pakistan Navy on International Maritime Day

ایک نیوز :پاک بحریہ کی جانب سے عالمی یومِ بحر پر مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیاگیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-06-08/news-1686232749-5624.mp4

 ترجمان پاک بحریہ کے مطابق رواں برس عالمی یومِ بحر کا موضوع ”کرۀ بحر: لہریں بدل رہی ہیں“ منتخب کیا گیا ہے۔پاک بحریہ کے زیر اہتمام سمندروں کی اہمیت و تحفظ پر لیکچرز، آگہی واک کے علاوہ کراچی اور گوادر میں ساحل اور بندر گاہ کی صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا۔پاک بحریہ پلاسٹک کے استعمال اور سمندر میں تیل کے رساؤ سے پیدا ہونے والی آلودگی کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ 

ترجمان کے مطابق نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز کے زیراہتمام سمندر کے تحفظ اور بلیو اکانومی پر خصوصی سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔ سیمینار میں شریک مقررین نے سمندری ماحول اور بحری وسائل کے تحفظ کیلئے اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کیا۔