اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا
کیپشن: The dollar became more expensive in the open market

 ایک نیوز :ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا، انٹربینک میں ڈالر معمولی سا سستا ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 5 روپے مہنگا ہوگیا۔


اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 7 پیسے سستا ہو کر  286 روپے 81 پیسے کا ہوگیا۔

انٹربینک میں گزشتہ روز ڈالر 286 روپے 88 پیسے پر  بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر  5 روپے منہگا ہو کر  305 روپے کا ہوگیا ہے۔

  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر  مارکیٹ 456 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 686 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 320 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔ 96 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 203 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 42,307 جبکہ کم ترین سطح 41,648 رہی ۔