ایک نیوز: قومی اقتصادی سروے برائے مالی سال 23-2022 پیش کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اقتصادی سروے رواں مالی سال معاشی شرح نمو 0.29 فیصد رہی ہے۔ معاشی شرح نمو ہدف 5.01 فیصدکے مقابلے میں 0.29 فیصد رہی ہے۔ اقتصادی سروے رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 5.01 فیصد تھا۔
اقتصادی سروے زرعی شعبےکی شرح نمو 1.55فیصد رہی جبکہ زرعی شعبے کی نمو کاہدف 3.9 فیصد مقرر تھا شدید سیلاب نےزراعت، دیگر اقتصادی شعبوں کوبری طرح متاثر کیا فصلوں کی شرح نمو منفی 2.49 فیصد رہی۔ اہم فصلوں کی گروتھ منفی 3.20 فیصد رہی ہے۔
لائیو اسٹاک کی ترقی کی شرح نمو 3.78 فیصد رہی جبکہ ہدف 3.7 فیصد مقرر تھا ۔فشریز کے شعبے کی گروتھ 1.44 فیصد رہی جبکہ ہدف 6.1 فیصد تھا۔جنگلات کے شعبے کی شرح نمو 3.93 فیصد رہی جبکہ اسکا ہدف 4.5 فیصد مقرر تھا۔
اقتصادی سروے کے مطابق صنعتی شعبے کی شرح نمو منفی 2.94 فیصد رہی جبکہ اسکا ہدف 5.9 فیصد تھا۔ بڑی صنعتوں کی گروتھ منفی 7.98 فیصد رہی ہے جبکہ ہدف 7.4فیصد تھا اسی طرح چھوٹی صنعتوں کی گروتھ 9.03 فیصد رہی جبکہ اسکا ہدف 8.3 فیصد تھا۔
بجلی گیس اور پانی فراہمی کی شرح نمو 6.03 فیصد رہی جسکا ہدف 3.5 فیصد تھا ۔تعمیرات کے شعبے کی شرح نمو منفی 5.53 فیصد رہی جبکہ تعمیرات کے شعبے کی ترقی کاہدف 4 فیصد تھا۔انفارمیشن اور کمیونیکیشن کے شعبوں کی گروتھ 6.93 فیصد رہی اوراسکا ہدف 6 فیصد تھا۔ رئیل اسٹیٹ سرگرمیوں کی گروتھ 3.72 فیصد رہی جسکا ہدف 3.8 فیصد تھا۔ تعلیم کے شعبےکی گروتھ 4.9 فیصد ہدف کے مقابلے میں 10.44فیصد رہی۔