ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ اور یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو گلبرگ میں ٹاور جلانے کے مقدمے میں اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو شیر پاؤ پل پر سٹرک بلاک کرکے انتشار انگیز تقاریر کرنے کے مقدمہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت پیش کیا گیا۔انسداد دھشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے کیس کی سماعت کی۔
پو لیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کی گئی۔ جس کے بعد عدالت نے عمر سرفراز چیمہ اور یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں چودہ روز کی توسیع کردی ۔عدالت کا ائندہ سماعت پر ملزم کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔