ایک نیوز: سانحہ 9 مئی پر ریاست مخالف پراپیگنڈا میں ملوث 500اوورسیز پاکستانیز کے خلاف کاروائی کا آغاز،سوشل میڈیا پر متحرک 500 سمندر پارپاکستانیو ں کی فہرست تیار متعلقہ ممالک سے رابطہ کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ان تمام تارکین وطن کے خلاف کارروائی کی جائے گی جو 9 مئی کے ان گھناؤنے واقعات کو اکسانے، بڑھاوا دینے اور مدد (جسمانی، اخلاقی اور مالی) کرنے میں ملوث پائے جائیں گے۔ اس حوالے سے 500 سے زائد پاکستانیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا چکا ہے۔
ان کے کال ریکارڈ، سوشل میڈیا سرگرمی، ٹریول ہسٹری، مالیاتی لین دین، امیگریشن اسٹیٹس اور دیگر متعلقہ ڈیٹا کا تجزیہ بھی کیا گیا ہے اور اس ضمن میں نا قابل تردید شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔
حکام کے نوٹس میں یہ بھی آیا ہے کہ ان میں سے بعض سمندر پار پاکستانیوں کو غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی پشت پناہی اور مالی معاونت حاصل ہے۔ ایسے تمام افراد جب بھی پاکستان آئیں گے انہیں تحقیقات کا حصہ بنایا جائے گا۔
مزید برآں، حکومت تمام ملوث افراد کے خلاف فوجداری کارروائی شروع کرے گی اور متعلقہ غیر ملکی حکومتوں سے مجرمان کی حوالگی کیلئے رابطہ کیا جائے گا۔
میزبان ممالک میں ان کی قانونی حیثیت، داخلے کا طریقہ کار اور زیر التوا دہری شہریت کی درخواستوں کو بھی کارروائی کا حصہ بنایا جائے گا۔ مزید یہ کہ ان کی جانب سے غیر ملکی شہریت حاصل کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے جعلی طریقوں کی بھی تحقیقات کی جائے گی اور ان کو بے نقاب کیا جائے گا۔
????????The government has decided to expand the investigation into the incidents of 9th May to expatriate Pakistanis. All those expatriates found to be involved in instigation, glorification and support (physical, moral and financial) of the heinous incidents shall be proceeded…
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) June 8, 2023